Duration 2:23

Zulam ki inteha hogi | | Islamic Capsule

213 watched
0
35
Published 24 Jun 2020

Watch video Zulam ki inteha hogi || Islamic Capsule *پنجاب : لالچی ملزم نے والدہ اور بہنوں کو مار مار کر لہو لہان کردیا* بہاولپور : جائیداد کے تنازع پر ایک شخص نے اپنی والدہ بہنوں اور دیگر کو مار مار کر لہولہان کردیا، اے آر وائی کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جائیداد کے لالچ نے انسان کو اتنا اندھا کردیا کہ رشتوں کا احترام بھی باقی نہ رہا، رفیق نامی شخص نے اپنی والدہ، بہنوں اور بھانجیوں پر سفاکانہ تشدد کرکے انہیں شدید زخمی کردیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بہاولپور کے نواحی علاقے نوشہرہ جدید فاروق آباد پل کا رہائشی رفیق وراثتی دکانیں فریقین کی رضامندی کے بغیر فروخت کرنا چاہتا تھا۔ اس کی والدہ والدہ اور بہن نے اسے ایسا کرنے سے روکا تو رفیق آپے سے باہر ہوگیا، ملزم نے اپنے بیٹوں کے ساتھ بھی ظلم کی انتہا کردی، پہلے تو اپنی والدہ اور بہن کو دھکے دئیے اور تشدد کرکے انہیں زخمی کردیا۔ اسے روکنے کیلئے جب اس کی بھانجیاں سامنے آئیں تو ملزم رفیق نھے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا، صورتحال دیکھ کر علاقہ مکینوں نے بھی اسے روکنےھ کی کوشش کی لیکن لوگوں کے روکنے کے باوجود اس نے تشدد جاری رکھا۔ بعد ازاں اے آروائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد علاقہ ڈی پی او نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے،  پولیس نے مرکزی ملزم رفیق کو بھی گرفتار کرلیا، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے

Category

Show more

Comments - 193